بھارت کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز میں جاندار کم بیک کرینگے، ٹریوس ہیڈ

جمعرات 13 دسمبر 2018 13:08

پرتھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز مدل آرڈر بلے باز ٹریوس ہیڈ نے کہا ہے کہ بھارت کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز میں جاندار کم بیک کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتا ہے، بھارت کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، بھارت نے چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ ہم سے اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہاکہ اس شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم بھارت کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر چار میچوں کی سیریز میں جاندار کم بیک کریگی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے میچ میں فتح کے قریب پہنچ کر ہارنے پر بہت دکھ ہوا۔ بھارتی ٹیم نے سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم کو 31 رنز سے شکست دیکر 1-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے اور اب آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج جمعہ سے پرتھ کے مقام پر شروع ہوگا۔
وقت اشاعت : 13/12/2018 - 13:08:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :