پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئیر خالد سجاد کھوکھر نے ورلڈکپ میں شکست پر تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیدیا

جمعرات 13 دسمبر 2018 13:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئیر خالد سجاد کھوکھر نے ورلڈکپ میں شکست پر تحقیقاتی کمیشن تشکیل دے دیا جو ورلڈکپ میں شکست،ہاکی زوال کی تحقیقات کرے گا-پی ایچ ایف کے اعلامیہ کے مطابو سابق اولیمپئن رشید جونئیر کی سربراہی میں منظور الحسن سینئر،شاہد علی خان اور ماجد بشیر پر مشتمل تحقیقاتی کمیشن قائم کیا گیا ہے ماجد بشیر انکوائری کمیشن کے لیگل ایڈوائزر اور سیکرٹری بھی ہوں گے یہ کمیشن اپنی تحقیقاتی رپورٹ اور سفارشات پندرہ روز میں مکمل کرے گا اعلامیے کے مطابق صدر پی ایچ ایف بریگیڈئیر خالد سجاد کھوکھر نے کمیشن کو مکمل اختیارات کے ساتھ تحقیقات کا مینڈیٹ دیا ہے -
وقت اشاعت : 13/12/2018 - 13:10:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :