ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کھلاڑی شرمین خان لاہور میں انتقال کرگئیں

شرمین خان کا انتقال نمونیا کے باعث ہوا،قومی ٹیم کی کھلاڑیوں کا اظہار افسوس

جمعرات 13 دسمبر 2018 16:21

ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کھلاڑی شرمین خان لاہور میں انتقال کرگئیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کھلاڑی شرمین خان 46 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئیں۔شرمین خان کی بہن شائزہ خان کے مطابق ان کا انتقال نمونیا کے باعث ہوا۔

(جاری ہے)

شرمین خان اور شائزہ خان نے پاکستان میں ویمن کرکٹ کے آغاز میں اہم کردار ادا کیا تھا۔شرمین خان نے 2ٹیسٹ اور 26ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔قومی ویمن کرکٹرز نے شرمین خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیا ہے۔
وقت اشاعت : 13/12/2018 - 16:21:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :