ویسٹ زون ون ڈے کرکٹ کپ میں کرکٹ سنٹر نے شاہ فیصل کرکٹ کلب کو ہرا دیا

جمعرات 13 دسمبر 2018 16:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) کرکٹ سنٹر گرائونڈ پر کھیلے گئے ویسٹ زون ون ڈے کرکٹ کپ کے میچ میں کرکٹ سنٹر نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شاہ فیصل کلب کو شکست دیدی۔

(جاری ہے)

شاہ فیصل کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے 32 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے، محمد الیاس نے 89، روشن نوید 39 اور علی منظور نے 14 رنز بنائے، کرکٹ سنٹر کی جانب سے محمد سلمان نے 3/28، حافظ سلمان 3/26 اور عمران بٹ نے 1/19 وکٹ حاصل کیں، جواب میں کرکٹ سنٹر نے 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔ طارق نواز نے 30، مختار احمد 25 اور محمد سلمان نے 24 رنز ناٹ آئوٹ بنائے، خرم صدیق، فرقان بٹ امپائر جبکہ اظہر حسین سکورر تھے۔
وقت اشاعت : 13/12/2018 - 16:38:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :