بھارت ایشین کرکٹ کونسل ایمرجنگ ٹیمز کپ کے فائنل میں پہنچ گیا، پاکستان سیمی فائنل میں 7 وکٹوں سے شکست کے بعد باہر،

ہمت سنگھ اور نیٹش رانا کی شاندار ناقابل شکست نصف سنچریاں

جمعرات 13 دسمبر 2018 17:13

کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) بھارت کی ٹیم ایشین کرکٹ کونسل ایمرجنگ ٹیمز کپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔ ہمت سنگھ اور نیٹش رانا کی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست نصف سنچریاں سکور کیں جس کی بدولت بھارت نے ایشین کرکٹ کونسل ایمرجنگ ٹیمز کپ کے سیمی فائنل میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

رانا نے ناقابل شکست 60 رنز اور ہمت سنگھ نے ناقابل شکست 59 رنز بناکر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 44.4 اوورز میں 172 رنز بناکر بھارتی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 173 رنز کا ہدف دیا۔ کپتان محمد رضوان اور سعود شکیل نے نصف سنچریاں سکور کیں جو رائیگان گئیں۔

(جاری ہے)

رضوان 67 اور سعود 62 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، انکے علاوہ کوئی پاکستانی بلے باز بھارتی بائولرز کے سامنے جم نہ سکا، پاکستان ٹیم کے 8 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے اور یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتے چلے گئے۔

بھارتی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 27.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ جمعرات کو کولمبو میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میں پاکستان ایمرجنگ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 44.4 اوورز میں 172 رنز بناکر بھارتی ٹیم کو میچ میں کامیابی کیلئے 173 رنز کا ہدف دیا۔ رضوان 67 اور سعود 62 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ پاکستانی ٹیم بھارتی بائولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی، پاکستان ٹیم کے 8 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے اور یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتے چلے گئے۔

بھارت کی طرف سے مارکنڈی نے 4، راجپوت اور یادیوو نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں بھارتی ایمرجنگ ٹیم نے ہمت سنگھ اور رانا کی شاندا بیٹنگ کی بدولت مطلوبہ ہدف 27.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ رانا نے ناقابل شکست 60 رنز اور ہمت سنگھ نے ناقابل شکست 59 رنز بناکر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان کی طرف سے خوش دل، محمد موسی اور عاشق علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ یوں بھارت نے پاکستان کو سیمی فائنل میچ میں 7 وکٹوں سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 13/12/2018 - 17:13:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :