سری لنکا کی ٹیم بنگلہ دیش کو ہرا کر ایشین کرکٹ کونسل ایمرجنگ ٹیمز کپ کے فائنل میں پہنچ گئی،

بنگلہ دیش کو سیمی فائنل میں 4 وکٹوں سے شکست، کامیندو مینڈس نے ناقابل شکست 91 رنز بناکر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا

جمعرات 13 دسمبر 2018 21:02

سری لنکا کی ٹیم بنگلہ دیش کو ہرا کر ایشین کرکٹ کونسل ایمرجنگ ٹیمز کپ کے فائنل میں پہنچ گئی،
کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) کامیندو مینڈس کی آل رائونڈ کارکردگی بدولت سی لنکا کی ٹیم ایشین کرکٹ کونسل ایمرجنگ ٹیمز کپ کے سیمی فائنل میچ میں بنگلہ دیش کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئی۔ فاتح ٹیم کا (کل) ہفتہ کو فائنل میں بھارت سے مقابلہ ہوگا۔ سری لنکن ٹیم نے مطلوبہ ہدف 48.1 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کامیندو مینڈس نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 91 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ بنگلہ دیشی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 49.1 اوورز میں 237 رنز بناکر سری لنکن ٹیم کو میچ میں کامیابی کیلئے 238 رنز کا ہدف دیا۔ میزان الرحمان 72، یاسر علی 66 اور مصدق حسین 39 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

(جاری ہے)

سری لنکن ایمرجنگ ٹیم کی طرف سے کرونارتنے نے 4، فرنینڈو نے 2 جبکہ جے سوریا اور کامیندو مینڈس نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

جمعرات کو کولمبو میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میچ میں سری لنکن ایمرجنگ ٹیم کے کپتان شامو اشان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیشی ایمرجنگ ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 49.1 اوورز میں 237 رنز بناکر سری لنکن ایمرجنگ ٹیم کو میچ میں کامیابی کیلئے 238 رنز کا ہدف دیا۔ میزان الرحمان 72، یاسر علی 66 اور مصدق حسین 39 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

سری لنکن ایمرجنگ ٹیم کی طرف سے کرونارتنے نے 4، فرنینڈو نے 2 جبکہ جے سوریا اور کامیندو مینڈس نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں سری لنکن ایمرجنگ ٹیم کامیندو مینڈس کے ناقابل شکست 91 رنز کی بدولت مطلوبہ ہدف 48.2 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ سری لنکن ایمرجنگ ٹیم کی طرف سے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیندو مینڈس نے ناقابل شکست 91 رنز بنائے۔ ویرا کودے 47، جے سوریا 39 اور گنارتنے 24 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ بنگلہ دیش ایمرجنگ ٹیم کی طرف سے شرفل الاسلام نے دو جبکہ عفیف حسین، نعیم حسن اور شفیع الاسلام نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
وقت اشاعت : 13/12/2018 - 21:02:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :