11 سال بعد پاکستان میں عالمی کرکٹ لوٹ آئے گی

پاکستان کو ایشیا کرکٹ کپ 2020 کی میزبانی مل گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 13 دسمبر 2018 19:02

11 سال بعد پاکستان میں عالمی کرکٹ لوٹ آئے گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 دسمبر2018ء) ایک دہائی بعد بین الاقوامی کرکٹ پاکستان لوٹ آنے کے لیے تیار ہے ۔پاکستان کو ایشیا کرکٹ کپ 2020 کی میزبانی مل گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سونے اور ویران کھیلوں کے میدان ایک بار پھر آباد ہونے کو تیار ہیں۔پی ایس ایل نے کامیابی سے پاکستان کا اچھا اور پر امن تاثر دنیا کے سامنے پیش کیا تو پاکستان بھی اہم ترین بین الاقوامی کرکٹ کی میزبانی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

تازہ ترین خبر کے مطابق ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2020 کی میزبانی پاکستان کو مل گئی۔میزبانی پاکستان کودینے کا فیصلہ ایشین کرکٹ کاؤنسل کے اجلاس میں ہوا۔وینیوز کا فیصلہ ایونٹ سے کچھ عرصے پہلے کیا جائےگا۔ایشیا کپ ستمبر 2020 میں منعقد کیا جائےگا۔ایشیا کپ 2020 ٹی ٹوینٹی فارمیٹ پرکھیلا جائےگا۔واضح ہو کہ پاکستان میں 2009 میں سری لنکا ٹیم پر حملے کے بعد پاکستان میں کوئی بھی بین الاقوامی ایونٹ نہیں کروایا جاسکا۔
وقت اشاعت : 13/12/2018 - 19:02:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :