ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل، سیمی فائنلز (آج) کھیلے جائیں گے

انگلینڈ کا مقابلہ بیلجیئم اور عالمی چیمپئن آسٹریلیا کا مقابلہ ہالینڈ سے ہوگا

جمعہ 14 دسمبر 2018 10:40

بھوبنیشور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) ایف آئی ایچ ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔ میگا ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز (آج) ہفتہ کو کھیلے جائینگے۔ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، ہالینڈ، انگلینڈ اور بیلجیئم کی ٹیمیں سیمی فائنل میں داخل ہوچکی ہیں۔ میزبان بھارت سیمی فائنل میں شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ بھارت میں جاری ہے اور اپنے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے۔

(جاری ہے)

میگا ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز (آج) ہفتہ کو کھیلے جائینگے۔ پہلا سیمی فائنل میچ انگلینڈ اور بیلجیئم کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ اسی روز دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور ہالینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ اس سے قبل کھیلے گئے کوارٹر فائنل رائونڈ میں انگلینڈ نے ارجنٹائن کو، بیلجیئم نے جرمنی کو، آسٹریلیا نے فرانس کو جبکہ ہالینڈ نے میزبان بھارت کو شکست دیکر میگا ایونٹ کے ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔ واضح رہے کہ سیمی فائنل مرحلے کے بعد دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان میگا ایونٹ کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 14/12/2018 - 10:40:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :