کامران اکمل،عمر اکمل اور عدنان اکمل کی والدہ قضائے الہی سے وفات پاگئیں

تینوں کھلاڑیوں کی والدہ کافی عرصے سے بیمار تھیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 14 دسمبر 2018 12:36

کامران اکمل،عمر اکمل اور عدنان اکمل کی والدہ قضائے الہی سے وفات پاگئیں
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14دسمبر2018ء) قومی ٹیسٹ کرکٹرز کامران اکمل،عمر اکمل اور عدنان اکمل کی والدہ قضائے الہی سے وفات پاگئی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق تینوں کھلاڑیوں کی والد کافی عرصے سے بیمار تھیں اور آج صبح اپنے خالق حقیقی سے جاملی ہیں ۔تینوں بھائی اس وقت ملتان میں نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں اپنی اپنی ٹیموں کی نمائندگی کررہے ہیں جنہیں اس افسوس ناک خبر کی اطلا ع مل چکی ہے اور و ہ اب ٹورنامنٹ ادھورا چھوڑ کر لاہورکے لیے روانہ ہوگئے ہیں ۔

عدنان اکمل نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں چاہنے والوں سے والد ہ کی مغفرت کے لیے دعا کرنے کی درخواست کی۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحومہ کی نماز جنازہ کے وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ 36سالہ کامران اکمل نے2002ءسے 2017ءکے دوران پاکستان کے لیے53ٹیسٹ ،157ون ڈے اور58ٹی ٹونٹی میچز کھیلے ہیں ،33سالہ عدنان اکمل نے 2010ءسے2014ءکے درمیان21ٹیسٹ اور 5ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی جب کہ28سالہ عمر اکمل 2009 ءسے2017ءکے دوران 16ٹیسٹ ، 116ون ڈے اور82ٹی ٹونٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں ۔

 
 





























































وقت اشاعت : 14/12/2018 - 12:36:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :