ایف آئی ایچ ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز کل کھیلے جائینگے ،ْ فائنل پرسوں کھیلا جائیگا

جمعہ 14 دسمبر 2018 13:17

ایف آئی ایچ ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز کل کھیلے جائینگے ،ْ فائنل پرسوں کھیلا جائیگا
بھوبنیشور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) ایف آئی ایچ ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز کل ہفتہ کو کھیلے جائینگے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میںجاری ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز کل ہفتہ کو کھیلے جائینگے۔

(جاری ہے)

پہلا سیمی فائنل میچ انگلینڈ اور بیلجیئم کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ اسی روز دفاعی چمپئن آسٹریلیا اور ہالینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔

اس سے قبل کھیلے گئے کوارٹر فائنل رائونڈ میں انگلینڈ نے ارجنٹائن کو، بیلجیئم نے جرمنی کو، آسٹریلیا نے فرانس کو جبکہ ہالینڈ نے میزبان بھارت کو شکست دیکر میگا ایونٹ کے ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔ واضح رہے کہ سیمی فائنل مرحلے کے بعد دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان میگا ایونٹ کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 14/12/2018 - 13:17:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :