آئندہ سال کا پہلا گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 14 جنوری 2019سے میلبورن میں شروع ہوگا

میگا ایونٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے لئے 5 کروڑ امریکی ڈالرز سے زائد کی انعامی رقم مختص

جمعہ 14 دسمبر 2018 13:30

میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) آئندہ سال کا پہلا گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 14 جنوری 2019ء سے آسٹریلوی ریاست وکٹوریہ کے درالحکومت میلبورن میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ٹینس کی تاریخ کا 107 ایڈیشن ہوگا جس کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ میگا ایونٹ میں دنیائے ٹینس کے صفہ اول کے کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گے۔

مگا ایونٹ ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

میگا ایونٹ میں مینز سنگلز، ویمنز سنگلز، مینز ڈبلز، ویمنز ڈبلز، مکسڈ ڈبلز، بوائز سنگلز، گرلز سنگلز، بوائز ڈبلز، گرلز ڈبلز مکسڈ ڈبلز کے علاوہ مختلف کیٹیگریز کے مقابلے ہونگے۔ ٹورنامنٹ 14 جنوری سے شروع ہوکر 14 دن جاری رہنے کے بعد 27 جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔ میگا ایونٹ کے مینز سنگلز مقابلوں میں سوئٹزرلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے جبکہ ویمنز سنگلز مقابلوں میں ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی ٹائٹل کا دفاع کرینگی۔ میگا ایونٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے لئے 5 کروڑ امریکی ڈالرز سے زائد کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 14/12/2018 - 13:30:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :