مارکوس ہیرس، ٹریوس ہیڈ اور آرون فنچ کی شاندار نصف سنچریاں،

آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنالئے، مارکوس ہیرس 70، ٹریوس ہیڈ 58، آرون فنچ 50 اور شان مارش 45 بناکر نمایاں رہے، ایشانت شرما اور ہنوما ویہاری نے 2، 2 کھلاڑی کو آئوٹ کیے

جمعہ 14 دسمبر 2018 16:44

مارکوس ہیرس، ٹریوس ہیڈ اور آرون فنچ کی شاندار نصف سنچریاں،
پرتھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) مارکوس ہیرس، ٹریوس ہیڈ اور آرون فنچ کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنالئے۔ مارکوس ہیرس اور آرون فنچ نے اپنی ٹیم کو 112 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔ مارکوس ہیرس 70، ٹریوس ہیڈ 58، آرون فنچ 50 اور شان مارش 45 بناکر نمایاں بلے باز رہے۔

بھارت کی طرف سے ایشانت شرما اور ہنوما ویہاری نے 2، 2 جبکہ جسپریت بمرا اور اومیش یادیو نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جمعہ کو پرتھ میں دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ شروع ہوا تو آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا ٖفیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کی طرف سے مارکوس ہیرس اور آرون فنچ نے اننگز کا آغاز کیا جو بہت اچھا تھا۔

(جاری ہے)

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کے پہلی وکٹ کی شراکت میں 112 قیمتی رنز بنے اور آرون فنچ اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 50 رنز بناکر جسپریت بمرا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئے۔ عثمان خواجہ آسٹریلیا کے دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 5 رنز بناکر اومیش یادیو کی گیند پر ریشبا پانٹ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ اس موقع پر مارکوس ہیرس کی اننگز کا بھی خاتمہ ہوگیا اور وہ 70 رنز بناکر ہنوما ویہاری کی گیند پر اجنکیا رہانے کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے ہیرس آسٹریلیا کے تیسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جب وہ آئوٹ ہوئے اس وقت آسٹریلیا کا مجموعی سکور 3 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز تھا۔

پیٹر ہینڈزکامب آسٹریلیا کے چوتھے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور 7 رنز بناکر ایشانت شرما کی گیند پر کپتان ویرات کوہلی کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ شان مارش کینگروز ٹیم کے پانچویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 45 رنز بناکر ہنوما ویہاری کی گیند پر اجنکیا رہانے کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔

ٹریوس ہیڈ اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 58 رنز بناکر ایشانت شرما کی گیند پر محمد شامی کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ میچ کے پہلے روز جب کھیل ختم ہوا تو آسٹریلوی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنالئے تھے۔ کپتان ٹم پین 16 اور کمنز 11 رنز پر کھیل رہے تھے۔ بھارت کی طرف سے ایشانت شرما اور ہنوما ویہاری نے 2، 2 جبکہ جسپریت بمرا اور اومیش یادیو نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
وقت اشاعت : 14/12/2018 - 16:44:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :