ناقص کاکردگی ،قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ مستعفی ہوگئے

توقیر ڈار نے اپنا استعفا صدر پی ایچ ایف کو بھجوا دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 14 دسمبر 2018 16:35

ناقص کاکردگی ،قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ مستعفی ہوگئے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14دسمبر2018ء) قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ توقیر ڈار نے ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کاکردگی پر عہدے سے استعفی دے دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق توقیر ڈار نے اپنی استعفی پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف ) کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر کو بھجوادیا ہے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ قومی ہاکی ٹیم نے بھارت میں جاری ورلڈ کپ میں انتہائی ناقص کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12ویں اور آخری پوزیشن پر قبضہ جمایا تھا ،پاکستان کو ایونٹ کے پہلے میچ میں جرمنی کے ہاتھوں صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، دوسرے مقابلے میں پاکستان اور ملائیشیا کا مقابلہ ایک ،ایک گول سے برابر رہا جب کہ پول ڈی کے تیسرے اور آخری میچ میں ہالینڈ نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں پانچ گولز سے شکست دی ،منگل کو ہاکی ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں بلجیئم سے شکست کے بعد پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا، بلجیئم نے پاکستان کو یک طرفہ مقابلے کے بعد-0 5سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، پورے میچ میں بلجیم کی ٹیم گرین شرٹس پر حاوی رہی، پہلے ہاف کے 10ویں منٹس میں بلجیم کے کھلاڑی الیکسینڈر ہینڈرکس نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، تین منٹس بعد بلجیم کے کپتان تھامس برائلز نے شاندار فیلڈ گول کر کے ٹیم کی برتری دوگنی کر دی اور گرین شرٹس پر دباﺅ بڑھا دیا، 27وی منٹس میں بلجیم کے کیڈرک چارلر نے فیلڈ گول کر کے ٹیم کی برتری 3-0 گولز کر دی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی، دوسرے ہاف کے 35ویں منٹس میں بلجیم کے سیبسٹین نے فیلڈ گول کر کے مقابلہ 4-0 گولز کر دیا، 53ویں منٹس میں بلجیم کے کھلاڑی ٹام برون نے پنالٹی سٹروک پر گول کر کے مقابلہ 5-0 گولز کر دیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا، اسطرح بلجیم نے پاکستان کو 5-0 گولز سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

 
وقت اشاعت : 14/12/2018 - 16:35:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :