ہاکی سیریز اوپن کیلئے 18 رکنی پریذیڈنٹ الیون ٹیم کا اعلان

جمعہ 14 دسمبر 2018 18:25

ہاکی سیریز اوپن کیلئے 18 رکنی پریذیڈنٹ الیون ٹیم کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) قومی ہاکی ٹیم کے چیف سلیکٹر اصلاح الدین نے 17 تا 22 دسمبر تک لاہور میں منعقد ہونے والی ہاکی سیریز اوپن کیلئے 18رکنی پریذیڈنٹ الیون ٹیم کا اعلان کر دیا۔ ہاکی سیریز اوپن ایف آئی ایچ کا ایونٹ ہے اور اس میں افغانستان، قازکستان، ازبکستان اور نیپال کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

پریذیڈنٹ الیون ان ٹیموں کے خلاف میچز کھیلے گی لیکن ان کی حیثیت دوستانہ میچ کی ہوگی۔

اعلان کردہ ٹیم میں گول کیپرز منیب الرحمان، حافظ عمیر، ڈیفنڈرز عابد بھٹی، ایم عمار، سمیع اللہ، مبشر جبران، مڈ فیلڈرز میں عثمان غنی، محب اللہ، علی رضا، آصف حنیف، فارورڈز میں ظہیر حسین، عبدالمنان، مرتضی یعقوب، اویس الرحمان (کپتان ) قمر بخاری، ارسلان حیدر، ذو القرنین اور محسن خان شامل ہیں جبکہ ٹیم مینجمنٹ میں مینجر شاہد پرویز بھنڈارہ جبکہ کوچز کاشف جواد اور محمد شبیر شامل ہیں ۔
وقت اشاعت : 14/12/2018 - 18:25:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :