شائی ہوپ کی عمدہ بائولنگ،

بنگلہ دیش کے کیریئر کی چوتھی سنچری جڑ دی

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:40

سلہٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ وکٹ کیپر بلے باز شائی ہوپ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیریئر کی چوتھی سنچری جڑ دی۔

(جاری ہے)

شائی ہوپ نے جمعہ کو بنگلہ دیش کے خلاف فیصلہ کن ون ڈے میچ میں اس وقت اپنی ٹیم کو سنبھالہ دیا جب اس کے پہلے پانچ کھلاڑی 99 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے تھے۔ اس صورت حال میں اوپننگ پہ آئے ہوئے وکٹ کیپر بلے باز نے انتہائی محتاط انداز میں بیٹنگ کا جاری رکھا اور وکٹ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کا استعمال بھی کیا۔ انہوں نے 131 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ایک چھکے اور 9 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 108 رنز بنائے۔ یہ انکے ون ڈے کیریئر کی چوتھی سنچری تھی۔
وقت اشاعت : 14/12/2018 - 19:40:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :