ملک میں فٹ بال کے کھیل کے فروغ و ترویج کیلئے بھرپور کردار ادا کیا جائیگا، ملک محمد عامر

ہفتہ 15 دسمبر 2018 13:26

ملک میں فٹ بال کے کھیل کے فروغ و ترویج کیلئے بھرپور کردار ادا کیا جائیگا، ملک محمد عامر
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) چیف وہپ قومی اسمبلی و نومنتخب مرکزی نائب صدر پاکستان فٹ بال فیڈریشن ملک محمد عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ ملک میں فٹ بال کے کھیل کے فروغ و ترویج کیلئے بھرپور کردار ادا کیا جائیگا۔وہ گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ ڈوگر ہائوس میں مبارکباد دینے کے حوالے سے آنیوالے شہریوں، سول سوسائٹی اور فٹ بال لورز سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

سول سوسائٹی فورم ملتان کے صدر شاہد محمود انصاری، معروف قانون دان محمد حسین بابر، کونسلر محمد اصغر روکھڑی، ماجد قریشی، مظہر مقبول، حافظ اعجاز، عادل محمود انصاری سمیت شہر کے دیگر نمائندہ لوگوں نے ملک محمد عامر ڈوگر کو فٹ بال فیڈریشن کا مرکزی نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور پھولوں کے ہار پہنائے، اس موقع پر ملک محمد عامر ڈوگر نے کہا کہ فٹ بال کو قومی سطح پر فروغ دینے کیلئے ڈسٹرکٹ لیول پر نہ صرف مقابلے منعقد کرائے جائیں گے بلکہ صوبائی اورقومی سطح پر بھی فٹ بال کی چیمپئنز شپس بھی کرائی جائیں گی۔
وقت اشاعت : 15/12/2018 - 13:26:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :