ویسٹ انڈیز کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان، ایون لیوس، کیسرک ولیمز اور کوٹریل کی دوبارہ واپسی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 15:40

کنگسٹن۔ 15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کے خلاف شیڈول ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، ایون لیوس، کیسرک ولیمز اور شیلڈن کوٹریل کی دوبارہ سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ آندرے رسل، کیرن پولارڈ، اوبید میکائے اور ایشلے نرس کو فٹنس مسائل کے باعث ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل کھیلی گئی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں کالی آندھی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کا آغاز (کل) پیر سے ہو گا۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان کارلوس بریتھویٹ، ڈیرن براوو، شمرون ہٹمائر، فابین ایلن، کیسرک ولیمز، کیموپال، خاری پائری، ایون لیوس، نیکولاس پوران، روومان پاویل، دنیش رامدین، شائی ہوپ، شرفین رتھرفورڈ، شیلڈن کوٹریل اور اوشین تھامس پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 15/12/2018 - 15:40:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :