سری لنکا کا نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان، لاستھ مالنگا کپتان مقرر، میتھیوز کی واپسی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 15:40

کولمبو۔ 15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) سری لنکا نے نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا، فاسٹ بائولر لاستھ مالنگا کو ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ وکٹ کیپر بلے باز نیروشن ڈکویلا نائب کپتانی کے فرائض انجام دیں گے، اینجلو میتھیوز، سیکیوج پراسانا اور اسیلا گونارتنے کی دوبارہ واپسی ہوئی ہے، سرنگا لکمل ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔

(جاری ہے)

سری لنکن ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف تین ون ڈے اور واحد ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان لاستھ مالنگا، نائب کپتان نیروشن ڈکویلا، اینجلو میتھیوز، دانشکا گونا تھلیکا، کوسل پریرا، دنیش چندیمل، اسیلا گونارتنے، کوسل مینڈس، دھنن جایا ڈی سلوا، تھسارا پریرا، ڈاسن شناکا، لکشن سنداکن، سیکیوج پراسانا، دشمانتھا چمیرا، کاسن راجیتھا، نووان پرادیپ اور لاہیرو کمارا پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 15/12/2018 - 15:40:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :