ہاکی اوپن سیریز کا پرسوں سے آغاز،غیر ملکی ٹیموں کی لاہور آمد کا سلسلہ شروع

ہفتہ 15 دسمبر 2018 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) ہاکی اوپن سیریز میں حصہ لینے کیلئے غیر ملکی ٹیموں کی لاہور آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا،ا زبکستان اور قازقستان کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں جن کا لاہور ائیرپورٹ پرہاکی فیڈریشن کے عہدیداروں نے استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

ہاکی اوپن سیریز پرسوں( پیر) سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہوگی اور22دسمبر تک جاری رہنے والے ایونٹ میں پانچ ٹیمیں پاکستان ،ازبکستان ،قازقستان ، افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔ہاکی اوپن سیریز کے لئے پاکستان کی پریذیڈنٹ الیون کی قیادت اویس الرحمن کریں گے۔
وقت اشاعت : 15/12/2018 - 16:50:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :