چچا کے چیف سلیکٹر ہونے کی چھاپ اتارنا بہت مشکل ہے‘ امام الحق

جنوبی افریقہ کیخلاف مشکل سیریز میں ٹیسٹ سنچری بنانے کا خواب پورا کرنیکی بھرپور کوشش کرونگا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) قومی ٹیم کے بلے باز امام الحق نے کہا ہے کہ چچا انضمام الحق کے چیف سلیکٹر ہونے کی چھاپ اتارنا بہت مشکل ہے،نیوزی لینڈ کیخلاف زیادہ رنز نہیں بنا سکا لیکن جنوبی افریقہ کیخلاف مشکل سیریز میں ٹیسٹ سنچری بنانے کا خواب پورا کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی ٹیم میں فخر اور بابر اعظم اچھا کھیل رہے ہیں، میرے انتخاب کا انحصار سلیکٹرز اور ٹیم کی ضرورت پر ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال پر امام الحق نے کہا کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کا بھتیجا ہونے کی چھاپ اتارنا مشکل بلکہ ناممکن ہے۔ میری ون ڈے میں اوسط63 ہے لیکن 2،3 اننگز میں اچھا کھیل پیش نہ کر سکا تو شور اٹھا کہ اس کو ٹیم سے نکال دو، جب چچا اپنے عہدے سے الگ ہوں گے تو مجھ سے زیادہ شاید ہی کوئی خوش ہو۔نظر کا چشمہ لگانے سے مشکل کے سوال پر امام الحق نے کہا کہ نمی اور مصنوعی روشنی میں مسائل تو ہوتے ہیں لیکن اب عادی ہو چکا ہوں، لینسز لگانے کا تجربہ کامیاب نہیں رہا تھا اس لئے چشمہ لگانا پڑا۔
وقت اشاعت : 15/12/2018 - 16:50:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :