ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ، پاکستانی ٹیم روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 17:56

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) آئی بی ایس ایف ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم بھارت کے ہاتھوں آخری گروپ میچ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئی۔

(جاری ہے)

مصر میں جاری ایونٹ میں محمد بلال اور محمد ماجد علی پر مشتمل پاکستانی ٹیم کو گروپ اے میں بھارت فور، قطر اور مصر فور کے ساتھ رکھا گیا تھا، پاکستانی ٹیم نے ابتدائی میچ میں مصر فور کو 4-1 سے ہرا کر ایونٹ میں جاندار انٹری کی تھی، دوسرے میچ میں قطر نے پاکستانی ٹیم کو زبردست مقابلے کے بعد 3-2 فریمز سے زیر کیا تھا، پاکستانی ٹیم بھارت فور کے خلاف تیسرے اور آخری گروپ میچ میں خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکی اور اسے روایتی حریف کے ہاتھوں 4-1 فریمز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، اسطرح پاکستانی ٹیم متواتر دو شکستوں کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔

وقت اشاعت : 15/12/2018 - 17:56:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :