محمد صلاح نے مسلسل دوسری مرتبہ بی بی سی افریقن فٹ بالر آف دی ایئر ایوارڈ اپنے نام کر لیا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 17:56

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) مصر اور لیور پول کے سٹار فٹ بالر محمد صلاح نے مسلسل دوسری مرتبہ بی بی سی افریقن فٹ بالر آف دی ایئر ایوارڈ اپنے نام کر لیا، 26 سالہ سٹار فٹ بالر نے مدھی بناتیا، کالیڈو کولی بیلے اور سیڈیو مین کو شکست دے کر ایوارڈ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، وہ نائیجیرین فٹ بالر جے جے اوکاچا کے بعد مسلسل دوسری مرتبہ ایوارڈ جیتنے والے پہلے فٹ بالر ہیں، اوکاچا 2003-04ء میں مسلسل دو مرتبہ افریقن فٹ بالر آف دی ایئر قرار پائے تھے، صلاح کو گزشتہ ایک برس کے دوران مختلف ایونٹس میں نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں اس ایوارڈ سے نوازا گیا، انہوں نے لیور پول کی جانب سے گزشتہ سیزن میں 52 میچز میں 44 گولز کئے تھے۔

(جاری ہے)

صلاح نے اپنے بیان میں کہا کہ ایوارڈ جیتنے پر بہت خوش اور پر جوش ہوں، بلاشبہ آئندہ سیزن میں بھی یہ ایوارڈ جیتنا چاہوں گا اسلئے محنت کے تسلسل کو برقرار رکھوں گا۔
وقت اشاعت : 15/12/2018 - 17:56:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :