سربیا کے ڈارکوجیندرک اور کوریا کے چونگ اوئی کم نے بیگم کلثوم سیف اللہ خان آئی ٹی ایف مینز پروسرکٹ فیوچرز (ایف ٹو) ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 19:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) سربیا کے ڈارکوجیندرک اور کوریا کے چونگ اوئی کم نے بیگم کلثوم سیف اللہ خان آئی ٹی ایف مینز پروسرکٹ فیوچرز (ایف ٹو) ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کے فائنل میں سربیا کے ڈارکو جیندرک اور کوریا کے چونگ اوئی کم نے جاپان کے سورا پوکودا اور جاپان ہی کے رائے نگوشی کو 6-3 اور 6-4 سے شکست دے کر ڈبلز کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ مینز سنگلز کا فائنل کوریا کے چونگ اوئی کم اور جرمنی کے کائی وینلتھ کے درمیان (آج) اتوار کو کھیلا جائے گا۔ فائنل کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ہارون شریف ہوں گے۔
وقت اشاعت : 15/12/2018 - 19:20:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :