وزیر اعظم سے یاسر شاہ کی ملاقات ،ْ

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بنانے پر مبارک باد

ہفتہ 15 دسمبر 2018 19:44

وزیر اعظم سے یاسر شاہ کی ملاقات ،ْ
اسلام آبا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان سے پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر آسر شاہ نے ملاقات کی۔ اس موقع پروزیراعظم نے لیگ اسپنر آسر شاہ کو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بنانے پر مبارک باد دی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم عمران خان نے لیگ اسپنر یاسر شاہ کی بولنگ کی بھی تعریف کی ،ْ وزیراعظم نے یاسر شاہ سے ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر بھی بات کی۔لیگ اسپنر یاسر شاہ سے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل نہ ہونے پر بھی گفتگو کی۔خیال رہے کہ یاد رہے کہ گزشتہ روز یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے کا 82 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔
وقت اشاعت : 15/12/2018 - 19:44:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :