سابق انگلش سپنر ایشلے جائلز انگلینڈ مینز کرکٹ ٹیم کے نئے مینجنگ ڈائریکٹر مقرر ہو گئے

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:14

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) سابق انگلش سپنر ایشلے جائلز انگلینڈ مینز کرکٹ ٹیم کے نئے مینجنگ ڈائریکٹر مقرر ہو گئے، انہیں اینڈریو سٹرائوس کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے، سٹرائوس اپنی اہلیہ کی بیماری کی وجہ سے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے، جائلز باضابطہ طور پر جنوری 2019ئ میں ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز سے قبل اپنا چارج سنبھالیں گے۔

(جاری ہے)

ایشلے جائلز نے اپنے بیان میں کہا کہ انگلش ٹیم کا ایم ڈی مقرر ہونا میرے لئے باعث اعزاز ہے، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ حکام کے اعتماد پر مشکور ہوں اور میں انگلش کرکٹ کی ترقی اور بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کروں گا۔ 45 سالہ جائلز کو 54 ٹیسٹ اور 62 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے، انہوں نے ٹیسٹ میچز میں 143 اور ون ڈے میں 55 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ واضح رہے کہ جائلز اس سے قبل بطور سلیکٹر اور کوچ انگلش ٹیم کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔۔
وقت اشاعت : 15/12/2018 - 20:14:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :