چوتھا بے نظیر بھٹو شہید آئی ٹی ایف فیوچرز ٹینس ٹورنامنٹ 17دسمبر سے شروع ہو گا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) چوتھا بے نظیر بھٹو شہید آئی ٹی ایف فیوچرز ٹینس ٹورنامنٹ 17دسمبر سے شروع ہو گا ۔اس ایونٹ کا اعلان سینیٹر تاج حیدر نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو شہید وفاق کی نمائندہ تھی اسی لئے وفاق میں چمپئن شپ منعقد کرواتے ہیں ،چمپئن شپ میں 26ممالک کے ٹینس کھلاڑی حصہ لیں گے۔

پاکستان میں ٹینس کے میدان میں یہ بڑی کامیابی ہے ۔15ہزار ڈالرز چمپئن شپ کی انعامی رقم ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں میں تزئین و آرائش جاری ہے۔اسلام آباد میں کھیلے جانیوالے ایونٹ کا فائنل 23دسمبر کو کھیلا جائیگا ۔اس موقع پر پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ خان نے کہا کہ دنیا کے 210ممالک ٹینس کھیل رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا ٹینس کھیل کی پرموشن کیلئے مثبت کردار ادا کرئے،بڑی تعداد میں غیر ملکی پلیئرز اب پاکستان کا رخ کر رہے ہیں ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سینٹرفرحت اللہ بابر نے کہا کہ پاکستان میں سپورٹس میں فروغ دینے کی ضرورت ہے ،کھیلوں کو بطور ہتھیار عسکریت پسندی کے خاتمے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔صوبے کھیلوں کے فروغ کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کیبلاول بھٹو اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی ہونگے۔
وقت اشاعت : 15/12/2018 - 20:34:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :