لیفٹیننٹ جنرل شاہ رفیع عالم میموریل پولو کپ کا فائنل کل کھیلا جائے گا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 21:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام لیفٹیننٹ جنرل شاہ رفیع عالم میموریل پولو کپ سپانسرڈ بائی الخیر گروپ فائنل آج بروز اتوار تین بجے ایف جی پولو اور نیوایج/ڈائمنڈ پینٹس کے درمیان ایبک پولو گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ فائنل کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر جنگلات اور وائلڈ لائف سبطین خان جبکہ گیسٹ آف آنر لاہور پولوکلب کے صدر ملک عاطف یار ٹوانہ ہوں گے۔

اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل شاہ رفیع عالم مرحوم کی پوری فیملی بھی موجودہوگی۔

(جاری ہے)

دوپہر ڈیڑھ بجے سب سڈری فائنل ارٹیما میڈیکل اور ٹیم ایٹین کے درمیان کھیلا جائے گا۔ فائنل کھیلنے والی ایف جی پولو کی ٹیم میں عباس مختار، میر حذیفہ احمد،شاہ شمیل عالم اور الیوکیو سیلسٹینو جبکہ نیوایج /ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم میں المان جلیل اعظم، میر شعیب احمد، عدنان جلیل اعظم اور انٹینو مینورڈشامل ہیں۔ سب سڈری فائنل کھیلنے والی ارٹیما میڈیکل کی ٹیم میں دانیال شیخ،نفیس باڑی، حمزہ مواز خان اور نکلوس پیپر جبکہ ٹیم ایٹین میں شاہ نواز ایاز درانی، ممتاز عباس نیازی، احمد علی ٹوانہ اوراحمد علی ٹوانہ شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 15/12/2018 - 21:25:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :