سری لنکا نے ایشین کرکٹ کونسل ایمرجنگ ٹیمز کپ کا ٹائٹل جیت لیا

فاتح ٹیم نے بھارت کو فیصلہ کن معرکے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دی، جیانت یاداو کی 71 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، کامنڈو مینڈس میچ اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار

ہفتہ 15 دسمبر 2018 21:25

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) سری لنکا نے ایشین کرکٹ کونسل ایمرجنگ ٹیمز کپ کا ٹائٹل جیت لیا، فاتح ٹیم نے بھارت کو فیصلہ کن معرکے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دی، بھارتی ٹیم 270 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 267 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، جیانت یاداو کی 71رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، کامنڈو مینڈس نے 61 اور ہسیتھا بویاگوڈا نے 54 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں کردار ادا کیا، اسیلا گونارتنے نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، کامنڈو مینڈس میچ اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرا رپائے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں سری لنکن ایمرجنگ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 270 رنز بنائے، کامنڈو مینڈس 61 اور ہسیتھا 54 رنز بنا کر نمایاں رہے، شہان جے سوریا 46 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، وانندو ہسارنگا 31 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، انکت راجپوت نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں بھارتی ایمرجنگ ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 267 رنز بنا سکی، کپتان جیانت یاداو 71 رنز بنا کر نمایاں رہے لیکن ان کی اننگز بھی ٹیم کے کام نہ آئی، عتیت شتھ کی 15 گیندوں پر 2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 28 رنز کی اننگز بھی بھارت کو شکست سے نہ بچا سکی، گونارتنے نے 3، شہان جے سوریا اور ایمبل ڈینیا نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
وقت اشاعت : 15/12/2018 - 21:25:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :