بنگلہ دیش اور کالی آندھی کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ (آج)کھیلا جائے گا، کالی آندھی کو ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد اب ٹی ٹونٹی سیریز میں میزبان ٹیم کا چیلنج درپیش ہو گا

اتوار 16 دسمبر 2018 15:20

سلہٹ۔ 16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) پیر کو سلہٹ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل کھیلی گئی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں کالی آندھی کو میزبان بنگال ٹائیگرز کے ہاتھوں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اب مہمان ٹیم کو ٹی ٹونٹی سیریز میں بنگلہ دیش کا چیلنج درپیش ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 20 دسمبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 22 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کیا تھا جبکہ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز 2-1 سے بنگلہ دیش کے نام رہی تھی۔
وقت اشاعت : 16/12/2018 - 15:20:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :