برینڈن میک کولم کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، روز ٹیلر ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے دوسرے کیوی بلے باز بن گئے

اتوار 16 دسمبر 2018 15:20

ویلنگٹن۔ 16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) روز ٹیلر ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے دوسرے کیوی بلے باز بن گئے، انہوں نے سری لنکا کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ففٹی بنا کر سابق ہم وطن بلے باز برینڈن میک کولم کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا، میک کولم نے 6453 رنز بنا رکھے تھے جبکہ ٹیلر نے 6456 رنز بنا لئے ہیں۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کی جانب سے سٹیفن فلیمنگ 7172 رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔
وقت اشاعت : 16/12/2018 - 15:20:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :