جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم کے لیے خوشخبری آگئی

فاسٹ باﺅلر ورنن فلینڈر پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 16 دسمبر 2018 15:54

جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم کے لیے خوشخبری آگئی
کیپ ٹاﺅن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16دسمبر2018ء) جنوبی افریقی فاسٹ باﺅلر ورنن فلینڈر دائیں ہاتھ کا انگو ٹھا زخمی ہونے کے باعث پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں، پروٹیز ٹیم آل راﺅنڈر لنگی اینگیڈی کی خدمات سے بھی محروم ہے جوگھٹنے کے زخمی ہونے کے باعث فروری تک کے لیے کرکٹ کے میدانوں سے دور ہوگئے ہیں اور اب جنوبی افریقی ٹیم کو پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے محض تین مکمل فٹ فاسٹ باﺅلر ز ڈیل سٹین ،کگیسو ربادا اور ڈین اولیور کی خدمات حاصل ہوں گی ۔

33سالہ ورنن فلینڈر نے رواں سال جولائی میں سر ی لنکا کے خلاف سیریز کے دوران ہونے والے ٹخنے کی انجری سے نجات حاصل کرکے کیپ کوبرازکی جانب سے ایک فرسٹ کلاس میچ کھیلا تھا جس کے بعد انہوں نے مزانسی سپر لیگ میں7میچز میں ڈربن ہیٹس کی نمائندگی کی تھی، ڈیل سٹین ،کگیسو ربادا اور ڈین اولیور آج مزانسی سپر لیگ کے فائنل میں ایکشن میں نظر آئیں گے تاہم اگلے ہفتے شیڈول فرسٹ کلاس میچز میں اپنی اپنی ٹیمو ں کی نمائندگی نہیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقی ٹیم کے کوچ اوٹس گبسن کا کہنا تھا کہ اگر ان میں سے کوئی اورفاسٹ باﺅلر بھی زخمی ہوگیا تو وہ نہیں جانتے کہ پھر کیا ہوگا، ڈیل سٹین ایک بار پھر اپنے پرانے ردھم میں واپس آگئے ہیں اور کگیسو ربادادن بدن بہتر باﺅلر بنتے جارہے ہیں جب کہ ڈین اولیور سے بھی ٹیم کو بہت سی امیدیں وابستہ ہیں ،میرا کام ان سب کو ترو نازہ اور انٹر نیشنل کرکٹ کے لیے مکمل فٹ رکھنا ہے ۔ورنن فلینڈر اب تک55ٹیسٹ میچز میں 21.54کی اوسط سے205وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جن میں 13مرتبہ اننگزمیں 5یا اس سے زیادہ شکار اور 2مرتبہ میچ میں 10یا اس سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ شامل ہے ۔
وقت اشاعت : 16/12/2018 - 15:54:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :