پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے نیپال اور پاکستان کی بلائنڈ ویمن کرکٹ ٹیموں کے مابین سیریزکے شیڈول کا اعلان کر دیا،

دو میچز اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ نے سیریز کو پہلی بین الاقوامی سیریز قرار دے دیا

پیر 17 دسمبر 2018 12:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل ( پی بی سی سی) نے نیپال اور پاکستان کی بلائنڈ ویمن کرکٹ ٹیموں کے مابین سیریزکے شیڈول کا اعلان کردیا ہے جس میں دو میچز اسلام آباد میں بھی کھیلے جائیں گے۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کے چیئرمین سیّد سلطان شاہ نے پیر کو ’’اے پی پی‘‘ کو بتایاکہ نیپال اور پاکستان کی بلائنڈ خواتین ٹیموں کے درمیان دنیا کی پہلی یبن الاقوامی 5 میچوں پر مشتمل سیریز آئندہ ماہ پاکستان میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک کی خواتین ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 29 جنوری کو لاہور، 31 جنوری اور یکم فروری 2019ء کو فیصل آباد جبکہ تین اور چار فروری کو اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ نے اس سیریز کو پہلی بین الاقوامی سیریز قرار دیا ہے۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی بلائنڈ خواتین ٹیموں کے درمیان جو سیریز کھیلی گئی تھی، اس کی منظوری ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ سے نہیں لی گئی تھی۔ سیّد سلطان شاہ نے بتایاکہ پاکستان نے نیپال کے خلاف قومی بلائنڈ خواتین کرکٹ ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جس کا باضابطہ اعلان جنوری میں کردیاجائے گا۔
وقت اشاعت : 17/12/2018 - 12:53:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :