قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم سری لنکا کا دورے کرے گی

پیر 17 دسمبر 2018 12:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم سری لنکا کا دورے کرے گی جس کا باضابطہ اعلان آئندہ ماہ جنوری میں کیا جائے گا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کے چیئرمین سیّد سلطان شاہ نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایاکہ پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین تین ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز فروری میں ہو گی جس کا باضابطہ اعلان بعد میں کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

پی بی سی سی دورہ سری لنکا کا اعلان جنوری میں کرے گی۔ پاکستان اور سری لنکا کے حکام کے درمیان نیپال میں ہونے والے ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کے اجلاس کے موقع پر تبادلہ خیال ہوا جس میں دونوں ممالک کے درمیان سیریز کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم دورہ سری لنکا سے قبل یہاں پر بھرپور تربیت حاصل کرے گی اور سیریز کے لئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے سری لنکا بھجوائیں گے۔ توقع ہے کہ قومی ٹیم مذکورہ سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی کے ساتھ وطن واپس لوٹے گی۔
وقت اشاعت : 17/12/2018 - 12:53:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :