بے نظیر بھٹو شہید انٹرنیشنل ٹینس چمپئن شپ کے دوسرے روزپاکستان کے مدثر مرتضی اور محمد شعیب نے کامیابی حاصل کرلی

پیر 17 دسمبر 2018 13:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) بے نظیر بھٹو شہید انٹرنیشنل ٹینس چمپئن شپ کے دوسرے روز مینز سنگلز کے مقابلوں میں پاکستان کے مدثر مرتضی اور محمد شعیب جبکہ غیرملکی کھلاڑیوں میں جاپان کے کینٹ تاگاشیرا، سرابیا کے اگور بانیسوک،بھارت کے لاکشٹ سود،آسٹریلیا کے جیکسن وارنی، تھائی لینڈ کے ورووین اور جرمنی کیٹی فلپ فچٹل نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیاہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچوں میں جاپان کے کینٹ تاگاشیرا نے پاکستان کییوسف خلیل کو 6-2 اور 7-5 سے ، پاکستان کے مدثر مرتضی نے ہم وطن امن عتیق خان کو 6-7(5)، 6-4 اور 6-3 سے، سرابیا کے اگور بانیسوک نے پاکستان کے سید زوہیر رضا کو 6-1 اور 6-1 سے، پاکستان کے محمد شعیب نے کوریا کے کم چیونگ ہائی کو 3-6، 6-4 اور 7-6(3 )سے،بھارت کے لاکشٹ سود نے سنگاپور کے ہاؤ یوآن کو 7-6 (4) اور 6-3 سے،آسٹریلیا کے جیکسن وارنی نے محمد نعمان آفتاب کو 6-0 اور 6-3 سے، تھائی لینڈ کے ورووین نے تاجکستان کے فریدونی بخودور کو 7-6 (4) اور 6-1 سے اور جرمنی کیٹی فلپ فچٹل نے عدنان رشید خان کو 6-0 اور 6-0 سے شکست دے کر اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے
وقت اشاعت : 17/12/2018 - 13:21:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :