علی ترین کا پی ایس ایل میں فرنچائز کی خریداری کے فیصلے پر نظر ثانی کا اعلان

بولی میں قیمت زیادہ ہونیکی خبر کے باعث یہ فیصلہ کیا ہے : رہنما پی ٹی آئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 17 دسمبر 2018 13:26

علی ترین کا پی ایس ایل میں فرنچائز کی خریداری کے فیصلے پر نظر ثانی کا اعلان
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین کے بیٹے علی ترین کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ میں اپنی چھٹی ٹیم کو خریدنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا سوچ رہے ہیں ۔ لودھراں سے تعلق رکھنے نوجوان سیاستدان نے ملتان سلطانز کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی ۔علی ترین نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کی قیمت کے حوالے سے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ” گزشتہ سال جب ملتان سلطانز کو5.2ملین ڈالرز میں بیچا گیا تو مجھے لگا کہ یہ قیمت کچھ زیادہ ہی ہے ،ایک سال بعد اس فرنچائزکے مالک پی سی بی کو فیس ادا کرنے میں ناکام رہے جس کے باعث اب اس کو دوبارہ فروخت کرنیکا منصوبہ بنایا جارہا ہے ،اس ٹیم کو جنوبی پنجاب میں رکھنے کے لیے میں نے 4ملین ڈالرز کی بولی دینے کا فیصلہ کیا تھا لیکن خبر یہ ہے کہ پھر5ملین کراس ہوگا،اب میں اپنے فیصلے پر نظر ثانی کررہا ہوں“۔

(جاری ہے)

گزشتہ مہینے انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم(سابقہ ملتان سلطانز) کو خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا ، ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں ٹیم خریدنا چاہتے ہیں جس کے لیے انہوں پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلی حکام سے لاہور میں دو سے تین ملاقاتیں بھی کی ہیں جب کہ فرنچائز کی خریدار کی بولی کے لیے ابتدائی کام بھی مکمل کرلیا ہے ۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 10نومبر کو واجبات کی عدم ادائیگی پر شو ن پراپر ٹیز سے ملتان سلطانز کی ملکیت کے حقوق واپس لے لیے تھے اور تمام معاملا ت اپنے ہاتھ میں لے لیے تھے جب کہ پی ایس ایل فور کے ڈرافٹ کے دوران ”چھٹی ٹیم “ کے طور پر اس کے سکواڈ کا انتخاب کیا گیا تھا ۔ 

وقت اشاعت : 17/12/2018 - 13:26:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :