دھونی کی اہلیہ کو جوتے پہنانے کی تصویر وائرل
سابق بھارتی کپتان کی اہلیہ نے تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی
ذیشان مہتاب پیر 17 دسمبر 2018 14:38
ممبئی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17دسمبر2018ء) کوئی بھی شخص دنیا میں کتنا یہ طاقتور کیوں نہ ہو لیکن وہ اپنی بیوی کے آگے بے بس ہی نظر آ تاہے کچھ لوگ اسے ” رن مرید‘ ‘ ہونے کے طعنے دیتے ہیں تاہم اکثریت رائے میں یہ محبت ہے جوکہ بالکل درست اصطلاح ہے۔بھارتی کرکٹ ٹیم اس وقت دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف میدان میں ہے تو دوسری جانب سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی اپنی اہلیہ کے جوتے کے تسمے باندھتے ہوئے ایسی تصویر وائرل ہو گئی ہے کہ انٹر نیٹ پر دھوم مچ گئی ہے۔یہ تصویر بھارتی سابق کپتان دھونی کی اہلیہ سوناکشی نے انسٹا گرام پر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ”ان جوتوں کی قیمت آپ نے ادا کی تو اب انہیں آپ ہی پھیلائیں گے“،دھونی کی اپنی اہلیہ کے جوتے باندھنے کی اس تصویر پر ان کے مداح بے انتہا محبت کا اظہار کررہے ہیں۔
تصویر میں نظر آرہا ہے کہ دھونی کی اہلیہ نے کالے رنگ کی سکرٹ پہن رکھی ہے جبکہ انہوں نے اس کے ساتھ سفید رنگ کا ٹاپ پہن رکھاہے ،وہ ممکنہ طور پر نئی جوتی خریدنے کیلئے کسی دکان میں موجود ہیں جہاں دھونی ان کے جوتوں کے تسمے باندھ رہے ہیں۔ مہندرا سنگھ دھونی ٹیسٹ کرکٹ کے ریٹائرمنٹ کے باعث ان دنوں کرکٹ کے میدانو ں سے دور اپنی فیملی کے ہمراہ وقت گزاررہے ہیں اور گاہے بگاہے اپنے مداحوں کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں ، گزشتہ دنوں ان کی اپنی بیٹی زیوا کے ساتھ مستیاں کرنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس پر لوگوں نے طرح طرح کے کمنٹس کیے تھے ۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 17/12/2018 - 14:38:36
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ جمعے کو کھیلا جائے گا
-
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں کراچی ، لاہور اور ملتان نے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرلی
-
چیئرمین پی سی بی کی دعوت پر بے سہارا ،یتیم بچے پاک نیوزی لینڈ سیریز کا چوتھا میچ دیکھیں گے
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے