پی سی بی نے آسٹریلیا سمیت دیگر ملکوں کی کرکٹ ٹیموں کو پاکستان میں کھیلنے کیلئے آمادہ کرنے کی کوششیں تیز کردیں

پیر 17 دسمبر 2018 15:14

پی سی بی نے آسٹریلیا سمیت دیگر ملکوں کی کرکٹ ٹیموں کو پاکستان میں کھیلنے کیلئے آمادہ کرنے کی کوششیں تیز کردیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا سمیت دیگر ملکوں کی کرکٹ ٹیموں کو پاکستان میں کھیلنے کیلئے آمادہ کرنے کی اپنی کوششیں تیز کردی ہیں ، پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین اگلے سال مارچ میں یو اے ای میں کرکٹ سیریز شیڈول ہے تاہم پی سی بی کی کوشش ہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم اس سیریز کے دو میچز پاکستان میں کھیل لے اور اس کیلئے پی سی بی کے حکام ہر ممکن کوشش کررہے ہیں،جبکی اس ضمن میں انہوں نے آسٹریلین کرکٹ بورڈ کو پاکستان میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی یقین دہانی بھی کروائی ہے ، پی سی بی کی کوشش ہے کہ آسٹریلیا اپنے سکیورٹی ماہرین کی ٹیم پاکستان بھیجے تو انہیں سکیورٹی کے بہترین انتظامات سے متعلق آگاہی فراہم کی جائیگی ۔

وقت اشاعت : 17/12/2018 - 15:14:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :