ٹام لیتھم نے بیٹ کیری کرتے ہوئے انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیل کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

لیتھم نے 264 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ایلسٹرکک کا ریکارڈ توڑ دیا

پیر 17 دسمبر 2018 15:14

ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) مایہ ناز کیوی بلے باز ٹام لیتھم نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی، انہوں نے بیٹ کیری کرتے ہوئے انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیل کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، کیوی اوپنر نے سری لنکا کے خلاف جاری پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی لینڈرز کے بائولرز کی خوب درگت بنائی، انہوں نے کیریئر بہترین 264 رنز کی اننگز کھیل کر سابق انگلش اوپننگ بیٹسمین ایلسٹرکک کا بیٹ کیری کرتے ہوئے انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیلنے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، کک نے 2017-18ء میں آسٹریلیا کے خلاف ایشز ٹیسٹ میں 244 رنز کی اننگز کھیل کر بیٹ کیری کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ پر قبضہ جمایا تھا، اس کے ساتھ ساتھ لیتھم ٹیسٹ کرکٹ میں بیٹ کیری کرنے والے دوسرے کیوی اوپنر ہیں، اس سے قبل گلین ٹرنر بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں، انہوں نے دو مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ لیتھم انفرادی طور پر بڑی ٹیسٹ اننگز کھیلنے والے دوسرے کیوی اوپنر بھی بن گئے ہیں، کیویز کی جانب سے بطور اوپنر بڑی ٹیسٹ اننگز کھیلنے کا اعزاز برائن ینگ کو حاصل ہے، انہوں نے 1997ء میں سری لنکا کے خلاف ہی ڈونیڈن ٹیسٹ میں 267 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
وقت اشاعت : 17/12/2018 - 15:14:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :