کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان22دسمبرسے سندھ کے 3روزہ دورے پر روانہ ہونگے

پیر 17 دسمبر 2018 17:46

کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان22دسمبرسے سندھ کے 3روزہ دورے پر روانہ ہونگے
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان 22دسمبرسے سندھ کے 3 روزہ دورہ کرینگے ۔

(جاری ہے)

غلام محمد خان سندھ کے 3 روزہ دورے پر سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب الرحمن صحرائی ، راشد آباد PAFکالج کے ایڈمنسٹریٹر کموڈور بشیر احمد ، میر پور خاص محمد میڈیکل کالج کے منیجنگ ٹرسٹی داکٹر محمد رضی سے ملاقات کرینگے جبکہ کھیلوں کے معروف سرپرست اطہر حسین خانزادہ کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ میں شرکت کرینگے جو کہ ٹنڈو الہ یار جیم خانہ میں دیا جائیگا ۔
وقت اشاعت : 17/12/2018 - 17:46:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :