قومی انٹر ڈیپارٹمنٹ نیٹ بال چمپئن شپ( کل) شروع ہو گی

پیر 17 دسمبر 2018 18:06

قومی انٹر ڈیپارٹمنٹ نیٹ بال چمپئن شپ( کل) شروع ہو گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) پاکستان نیٹ بال فیٹریشن کے زیراہتمام قومی انٹر ڈیپارٹمنٹ نیٹ بال چیمپین شپ (کل) منگل سے پی ایس بی کوچنگ سنٹر کراچی میں شروع ہو گی اور چمپئن شپ کا افتتاحی میچ پاکستان آرمی اور پاکستان واپڈا کی ٹیموں کے درمیان سہ پہر تین بجے کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیٹریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور چمپئن شپ میں ملک بھر سے چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان، پاکستان واپڈا، پاکستان نیوی، پاکستان ائیر فورس، پاکستان پولیس اور پاکستان ریلوے کی ٹیمیں شامل ہیں، چمپئن شپ کا فائنل میچ 20 دسمبر کو کھیلا جائے گا جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

وقت اشاعت : 17/12/2018 - 18:06:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :