پنجاب کالج راولپنڈی نے انٹر کالجیٹ گرلز ٹینس چیمپیئن شپ جیت لی

پیر 17 دسمبر 2018 18:17

پنجاب کالج راولپنڈی نے انٹر کالجیٹ گرلز ٹینس چیمپیئن شپ جیت لی
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) پنجاب کالج راولپنڈی نے پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین کو شکست دے کر انٹر کالجیٹ گرلز ٹینس چیمپیئن شپ جیت لی۔

(جاری ہے)

تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ گرلز ٹینس چیمپیئن شپ گزشتہ روز اٹک میں کھیلی گئی جس میں بورڈ سے ملحق تین کالجز کی ٹیموں نے حصہ لیا، لیگ سسٹم کے تحت کھیلی گئی چیمپیئن شپ میں پنجاب کالج اور پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سٹیلائٹ ٹائون نے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، فیصلہ کن معرکے میں پنجاب کالج نے پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 3-0 سے ہرایا اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔
وقت اشاعت : 17/12/2018 - 18:17:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :