سٹیون سمتھ کی زیر قیادت ستھرلینڈ ٹیم نے نیوسائوتھ ویلز پریمیئر ٹی ٹونٹی لیگ کا ٹائٹل جیت لیا

پیر 17 دسمبر 2018 19:43

سٹیون سمتھ کی زیر قیادت ستھرلینڈ ٹیم نے نیوسائوتھ ویلز پریمیئر ٹی ٹونٹی لیگ کا ٹائٹل جیت لیا
سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) معطلی کا شکار آسٹریلوی بلے باز اور سابق کپتان سٹیون سمتھ کی زیر قیادت ستھرلینڈ ٹیم نے نیوسائوتھ ویلز پریمیئر ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کا ٹائٹل جیت لیا، یہ دورہ جنوبی افریقہ میں بال ٹیمپرنگ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد پہلا موقع ہے کہ سمتھ نے کسی ٹیم کی قیادت کی ہو، انہوں نے فائنل میں 19 رنز کی اننگز کھیلی۔

(جاری ہے)

کرکٹ آسٹریلیا نے بال ٹیمپرنگ میں کردار ادا کرنے پر سمتھ پر 12 ماہ کی پابندی عائد کر رکھی ہے، پابندی ختم ہونے کے بعد بھی سمتھ مزید ایک سال تک آسٹریلوی ٹیم کی قیادت سنبھالنے کے اہل نہیں ہوں گے۔
وقت اشاعت : 17/12/2018 - 19:43:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :