بے نظیر بھٹو شہید آئی ٹی ایف فیوچرز ٹینس چیمپئن شپ، پاکستانی کھلاڑی عقیل خان اور مزمل مرتضیٰ سمیت 9 کھلاڑی پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

پیر 17 دسمبر 2018 19:48

بے نظیر بھٹو شہید آئی ٹی ایف فیوچرز ٹینس چیمپئن شپ، پاکستانی کھلاڑی عقیل خان اور مزمل مرتضیٰ سمیت 9 کھلاڑی پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) بے نظیر بھٹو شہید آئی ٹی ایف فیوچرز (ایف تھری) ٹینس چیمپئن شپ کا مین رائونڈ پیر کو اسلام آباد ٹینس کورٹس میں شروع ہو گیا۔ مین راونڈ کے پہلے روز مینز سنگلز کے 9 جبکہ مینز ڈبلز کے 3 میچ کھیلے گئے۔ مینز سنگلز کے مقابلوں میں پاکستان کے مزمل مرتضیٰ نے ہم وطن کھلاڑی محمد عابد کو 6-2, 7-6 (7)، ازبکستان کے سیدالو سید کریمو نے پاکستان کے مدثر مرتضیٰ کو6-3 اور 6-1، سوئٹزرلینڈ کے نیکلس جانسن نے پاکستان کے محمد شعیب کو6-2 اور 6-3، برطانیہ کے الکسز سنٹر نے سربیا کے ڈارکو جیندرک کو 6-1 اور 6-4، بھارت کے چندریل سود نے روس کے ولادیمیر پولیا کیو کو 0-6،6-2 اور 7-5، اٹلی کے لورنزو بوچہی نے جاپان کے کین اونیشی کو (5)7-6اور6-3، پاکستان کے عقیل خان نے اپنے ہم وطن کھلاڑی ہیرا عاشق کو 6-1 اور 6-1، چائنیز تائپے کے رائے ہو نے روس کے انتون چیکو کو 4-6،4-6 اور 7-5 جبکہ سنگاپور کے یاو یون این جی نے جرمنی کے فیلپ فیچٹل کو (7) 7-6 اور 6-4 سے ہرا کر دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

مینز ڈبلز مقابلوں میں پاکستان کے محمد علی اکبر اور برطانیہ کے شمائل چوہدری نے پاکستان کے ابدال حیدر اور آئرلینڈ کے حامد رضا ندف کو 7-6 (5) اور 6-3 سے ہرا دیا۔ دوسرے میچ میں پاکستان کے شہزاد خان اور سیّد زوہیر رضا نے اپنے ہم وطن کھلاڑی موسیٰ چوہدری اور امان عتیق کو 6-2 اور 6-1 سے شکست دی۔ تیسرے اور آخری میچ میں جاپان کے کن اونیشی اور رائیو نگوشی نے پاکستان کے ہیرا عاشق اور ملک عبدالرحیم کو 6-2 اور 6-0 سے ہرا کر دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
وقت اشاعت : 17/12/2018 - 19:48:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :