کوئٹہ کی24رکنی باکسنگ ٹیم کراچی ویسٹ باکسنگ ایسوسی ایشن کی دعوت پر پانچ روزہ فرینڈشپ سیریز میں شرکت کے لئے کراچی پہنچ گئی

پیر 17 دسمبر 2018 19:59

کوئٹہ کی24رکنی باکسنگ ٹیم کراچی ویسٹ باکسنگ ایسوسی ایشن کی دعوت پر پانچ روزہ فرینڈشپ سیریز میں شرکت کے لئے کراچی پہنچ گئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) کوئٹہ کی24رکنی باکسنگ ٹیم کراچی ویسٹ باکسنگ ایسوسی ایشن کی دعوت پر پانچ روزہ فرینڈشپ سیریز میں شرکت کے لئے گزشتہ روز کراچی پہنچ گئی ۔ٹیم 20باکسرز اور 4 افیشلز پر مشتمل ہے ۔کوئٹہ کے باکسروں نے پہلے مرحلہ میں فقیر کالونی میں نیشنل کوچ فدا بلوچ کی دعوت پر دوستانہ مقابلوں میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

دوسری سیریز نیول اسپورٹس کمپلیکس کار ساز میں ہوئی، جہا ں کوئٹہ کے باکسرز نیوی کے باکسروں کے خلاف ایکشن میں آئے۔منگل کو مہمان باکسرز ککری گرائونڈ میں سائوتھ کے باکسروں کا مقابلہ کریں گے ۔کوئٹہ کی باکسنگ ٹیم کے اس دوستانہ سیریز کی میزبانی سابق انٹرنیشنل کوچ مجید بروہی اور کراچی ویسٹ باکسنگ ایسوسی ایشن کے سکرٹری علی محمد سعید نے کی۔کوئٹہ باکسنگ ٹیم کے ہمراہ سابق انٹرنیشنل باکسر رمضان،عبدالواحد ،بشیر احمد اورلیاقت ہزارہ کوچ کی حیثیت سے کراچی آئے ہیں ۔
وقت اشاعت : 17/12/2018 - 19:59:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :