حسن سردار نے ٹیم کے ساتھ مزید کام کرنے سے معذرت کرلی

پیر 17 دسمبر 2018 20:55

حسن سردار نے ٹیم کے ساتھ مزید کام کرنے سے معذرت کرلی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر حسن سردار نے پاکستان ہاکی ٹیم کے ساتھ مزید کام کرنے سے معذرت کر لی ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حسن سردار نے کہا کہ وہ ورلڈ کپ تک ٹیم کے ساتھ تھے اب مزید کام نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ٹیم میں جونیئر کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں کھیلے گئے ہاکی ورلڈ کپ میں قومی ہاکی ٹیم نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھااور کوئی بھی میچ نہیں جیت سکی تھی،پول میچز جرمنی سے 1-0 جبکہ نیدرلینڈز سے 5-1 سے شکست کھائی تھی جبکہ ملائشیا کے ساتھ میچ 1-1 سے برابر رہا تھا۔پری کوارٹر فائنل میں بیلجیم نے 5-0 سے ہرایا تھا۔
وقت اشاعت : 17/12/2018 - 20:55:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :