معروف بالی وڈ اسٹار نصیرالدین شاہ ویرات کوہلی پر برس پڑے

ویرات کوہلی بدترین مزاج کے کھلاڑی ہیں،برا رویہ انکی شہرت کو نقصان پہنچا رہا ہے،نصیرالدین شاہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 17 دسمبر 2018 21:17

معروف بالی وڈ اسٹار نصیرالدین شاہ ویرات کوہلی پر برس پڑے
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-17 دسمبر 2018ء) :بالی وڈ کے معروف اداکار نصیر الدین شاہ بھی ویرات کوہلی کے متنازعہ بیان پر بھڑک اٹھے۔ویرات کوہلی کو بدترین رویے کا حامل قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ بھارت کے مایہ ناز بلے باز اور کپتان ویران کوہلی تنقید کی زد میں آنے پر برداشت کا دامن چھوڑ بیٹھے اور اپنے ہی مداح کو بھارت چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔

یرات کوہلی نے پہلے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک مداح کا تنقیدی پیغام پڑھا۔ تنقید کرنے والے شائق کرکٹ نے لکھا کہ ویرات کوہلی خواہ مخواہ بڑے بلے باز بنتے ہیں، ذاتی طورپر مجھے ویرات کوہلی کی بلے بازی میں کچھ خاص نظر نہیں آتا لیکن موجودہ بھارتی بلے بازوں کے مقابلے میں برطانوی اور آسٹریلوی کھلاڑیوں کی بیٹنگ دیکھنے کے قابل ہے۔

(جاری ہے)

اس پر ویرات کوہلی اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے اور کہا کہ تمہیں بھارت چھوڑ دینا چاہیے۔

اس پیغام کے بعد مداحوں کی جانب سے بھارتی کپتان کو سوشلمیڈیا پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔کسی نے لکھا، کوہلی انگریزوں کا کھیل کرکٹ چھوڑ کربھارت کا قومی کھیل ہاکی اور کبڈی کھیلنا کیوں نہیں شروع کر دیتے۔ویرات کوہلی کے نامناسب بیان پر معروف بالی وڈ اسٹار نصیر الدین شاہ بھی خود پر قابو نہ پا سکے اور ویرات کوہلی کو کھری کھری سنادیں۔
نصیر الدین شاہ کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی دنیا کے بہترین بیٹسمین مگر بدترین رویے والے کھلاڑی ہیں، ان کا غصہ اور برا رویہ ان کے کرکٹ میں ان کی شہرت کو داغدار کررہا ہے۔بھارت چھوڑنے کے مشورے پر انکا کہنا تھا کہ میرا ابھی بھارت چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔                          
وقت اشاعت : 17/12/2018 - 21:17:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :