آئی پی ایل 2019ء، کھلاڑیوں کی نیلامی (کل) ہو گی، 350 کھلاڑیوں کی بولی لگے گی

پیر 17 دسمبر 2018 21:50

آئی پی ایل 2019ء، کھلاڑیوں کی نیلامی (کل) ہو گی، 350 کھلاڑیوں کی بولی لگے گی
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) آئندہ برس شیڈول انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بارہویں ایڈیشن کے سلسلے میں کھلاڑیوں کی نیلامی (کل) منگل کو جے پور میں ہو گی جس میں مجموعی طور پر 350 کھلاڑیوں کی بولی لگے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ابتدائی طور پر مختلف ممالک کے 1003 کھلاڑیوں نے نیلامی کیلئے رجسٹریشن کرائی تھی لیکن بعدازاں 346 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا، انٹری کے آخری منٹ میں مزید چار کھلاڑیوں بھی شامل کیا گیا جس کے بعد مجموعی تعداد 350 ہو گئی تھی جس میں 228 بھارتی کھلاڑی شامل ہیں، نیلامی میں 119 پرانے جبکہ 229 نئے کھلاڑیوں کی بھی بولی لگے گی۔

مہنگے ترین کھلاڑیوں جن میں برینڈن میک کولم، کرس ووکس، لاستھ مالنگا، شان مارش، ثام کیورن، کولن انگرام، کورے اینڈرسن، اینجلو میتھیوز، ڈی آرسی شارٹ شامل ہیں کی بنیادی قیمت 2 کروڑ روپے مختص کی گئی ہے جبکہ حیران کن طور پر اس فہرست میں کوئی بھارتی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔
وقت اشاعت : 17/12/2018 - 21:50:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :