قومی کرکٹرز کامران اکمل، عمر اکمل اور عدنان اکمل کی والدہ انتقال کرگئیں

پیر 17 دسمبر 2018 23:54

قومی کرکٹرز کامران اکمل، عمر اکمل اور عدنان اکمل کی والدہ انتقال کرگئیں
لاہور۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) قومی کرکٹرز کامران اکمل، عمر اکمل اور عدنان اکمل کی والدہ رضائے الہی سے انتقال کرگئیں،عدنان اکمل نے اپنی والدہ کی وفات کی خبر ٹوئٹر پر دی اور لوگوں سے ان کی مغفرت کے لیے دعا کی درخواست کی،علاوہ ازیںپی سی بی کے سابق ڈائریکٹر جنرل جاوید میانداد ،سابق ٹیسٹ کرکٹر رانا نوید الحسن اور سابق وفاقی سیکرٹری اشرف خان نے اکمل برادران کی والدہ کے انتقال پر انتہائی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کیلئے مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔
وقت اشاعت : 17/12/2018 - 23:54:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :