سرفراز کی جگہ لینے عمرا ن خان یا جاوید میانداد ٹیم میں موجود نہیں:وسیم اکرم

کوئی مجھے ایک نام بتا دے جو سرفراز کی جگہ لے سکتا ہو:سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 18 دسمبر 2018 13:04

سرفراز کی جگہ لینے عمرا ن خان یا جاوید میانداد ٹیم میں موجود نہیں:وسیم اکرم
ملتان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18دسمبر2018ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کوہی تینوں فارمیٹس میں قومی ٹیم کی کپتانی جاری رکھنی چاہیئے ۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے وسیم اکرم سے پوچھا کہ ان کی شاہد آفریدی کے اس بیان پرکیا رائے ہے جس میں انہو ں نے کہا تھا کہ سرفراز احمد کو ٹیسٹ کپتانی چھوڑ کر اپنا پورا فوکس ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کی قیادت پر کرنا چاہیئے ،اس پر وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ ایک ،دو مہینے سے یہی بات سن رہے ہیں لیکن اگر سرفراز احمد نہیں تو کون؟ کوئی مجھے ایک نام بتا دے جو سرفرا ز احمد کی جگہ لے سکتا ہو،پاکستانی ٹیم میں اس وقت کوئی عمران خان یا جاوید میانداد موجود نہیں جو سرفراز احمد کی جگہ لے سکے ،سرفراز بہت اچھی کپتانی کررہا ہے، جنوبی افریقا کا دورہ صرف پاکستان ہی نہیں ہر ٹیم کے لیے مشکل ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو کرکٹ کی طرف لانے کے لیے ایونٹ شروع ہو رہا ہے، اس میں یونیورسٹی اور مدرسے کے بچے بھی کھیلیں گے، ایونٹ کا مقصد برداشت ہے، کھیل میں ہار جیت ہوتی ہے لیکن ہمارے نوجوانوں کو ہار کے بعد برداشت سیکھنا ہے۔یا د رہے کہ اس سے قبل ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کو ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی چھوڑ کر ون ڈے اور ٹی ٹونٹی فارمیٹ پر توجہ دینی چاہیئے ، میں نے پہلے سرفرا ز کو تینوں فارمیٹس کا کپتان بنانے کی حمایت کی تھی لیکن اب ورلڈ کپ آرہا ہے ،یہ میری خواہش ہے کہ سرفراز کچھ عرصے کے لیے ٹیسٹ کرکٹ سے دور رہ کر اپنا پورا فوکس ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کی جانب رکھے لیکن سرفراز اپنا فیصلہ کرنے کے لیے آزاد ہے،یہ میں اپنے تجربے سے کہ رہا ہوں کہ ایسا کرکے سرفراز زیاد ہ اچھے طریقے سے ڈیلیور کرسکے گا ۔

 

وقت اشاعت : 18/12/2018 - 13:04:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :