بھارتی کرکٹر پرتھوی شاہ فٹنس مسائل کے باعث دورہ آسٹریلیا سے باہر ہو گئے

منگل 18 دسمبر 2018 13:53

پرتھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) بھارتی بلے باز پرتھوی شاہ فٹنس مسائل کے باعث دورہ آسٹریلیا سے باہر ہو گئے۔ ان کی جگہ میانک اگروال کو متبادل کے طور پر ٹیم میں طلب کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پرتھوی شاہ کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف پریکٹس میچ میں کیچ تھامنے کی کوشش کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ آسٹریلیا کے خلاف رواں ٹیسٹ سیریز کے ابتدائی دو میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے۔ بھارتی ٹیم مینجمنٹ کے مطابق شاہ کو سو فیصد فٹ ہونے میں مزید وقت لگے گا اسلئے وہ آسٹریلیا کے خلاف رواں ٹیسٹ سیریز کے آخری دو میچز سمیت ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے، ان کی جگہ میانک اگروال کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 18/12/2018 - 13:53:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :